آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے سینٹر ل پولیس آفس کراچی میں جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے تین رُکنی وفد کی ملاقات،

سندھ پولیس کو انسداد دہشت گردی اور اس سے متعلق دیگر ضروری امور کی خصوصی تربیت کی فراہمی پر حکومت جاپان کی جانب سے بھرپور تعاون جیسے اقدامات پر تبادلہ خیال

بدھ 17 دسمبر 2014 19:08

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے سینٹر ل پولیس آفس کراچی میں جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے ایک تین رُکنی وفد نے ملاقات کی اور سندھ پولیس کو انسداد دہشت گردی اور اس سے متعلق دیگر ضروری امور کی خصوصی تربیت کی فراہمی پر حکومت جاپان کی جانب سے بھرپور تعاون جیسے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ عبدالعلیم جعفری ودیگر سینٹر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق جیکا (JICA) کے وفد نے سندھ پولیس کی استعدادی صلاحیتوں میں مزید بہتری اور سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو دور حاضر کے تقاضوں اور جدید تکنیکی سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر اسکینرز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے سینئر پولیس افسرا ن پر مشتمل ایک دو رُکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ جیکا سے باہم روابط اور مشاورت کے تحت ایک ورک پلان تیار کیا جائے تاکہ مورخہ 23/دسمبر2014 ءء کو جیکا وفد سے آئندہ ہونے والے شیڈول اجلاس میں حتمی فیصلہ اور کام کے آغاز کے اقدامات کئے جاسکیں۔ اُنہیں مزید بتایاگیا کہ مرکزی جلوس کی گذر گاہ کے دونوں جانب منتخب کردہ بلندعمارتوں کے تہہ خانہ جات تا روف ٹاپ چیکنگ/ اسکیننگ کے علاوہ روف ٹاپ ڈپلائمنٹ کے عمل کو بھی یقینی بنایاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :