کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر کار پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

بدھ 17 دسمبر 2014 19:08

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) کراچی کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر کار پر فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں تھانہ ڈاکس کی حدود مائی کلاچی روڈ پر بحریہ کالج کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے سوزوکی مہران کار نمبر AVV-808 پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 60 سالہ جاوید کوٹاچی اور اس کی بیوی 45 سالہ شیریں کوٹاچی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقتولین ڈیفنس فیز V کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :