کو رٹ اور دیگر مسائل سے بچنے کیلئے نیا سروے اور حکو متی فیصلہ ہو نے تک عوام پورٹ قاسم اتھا رٹی سے زمین کی لین دین اور خرید فروخت کے حوالے سے گریز کر یں بصورت دیگر پر یشا نیوں کے ذمے دار خر یدار خود ہو گا،کمشنر کراچی

بدھ 17 دسمبر 2014 18:59

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاہے کہ کو رٹ اور دیگر مسائل سے بچنے کیلئے نیا سروے اور حکو متی فیصلہ ہو نے تک عوام پورٹ قاسم اتھا رٹی سے زمین کی لین دین اور خرید فروخت کے حوالے سے گریز کر یں بصورت دیگر پر یشا نیوں کے ذمے دار خر یدار خود ہو گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انھو ں نے حکو مت اور پو رٹ قاسم کے درمیان لین دین کے معاملا ت کو حل کے سلسلے میں قائم لینڈ کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کے مو قع پر کیا۔

اجلا س میں ایڈ یشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھو سو،ایڈ یشنل سیکریٹری لینڈ یو ٹیلا ئیزیشن فرید احمد جو نیجو ،پو رٹ قاسم اتھا رٹی سے زبیر الدین تالپو ر ،ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی، سروے سپر ٹنڈنٹ کر اچی محمد یو نس ڈاہری ،اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم علی شیر میرانی ،اسسٹنٹ کمشنر ابرہیم حیدری یوسف عبا سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے اس مو قع پر ہدایت کی کہ حکو مت کی جا نب سے پو رٹ قاسم کی زمین کی مکمل سروے اور حتمی فیصلہ ہو نے تک پورٹ قاسم پر زمین کی فروخت پر مکمل پا بندی عائد ہو گی کیو نکہ آئین پا کستان کے تحت زمین حکومت کی ملکیت ہے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے افسران کی جا نب سے پو رٹ قاسم کی زمین کا سر وہے مکمل نہ ہو نے پر نا گواری کا اظہا ر کیا اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں سر وے مکمل کر کے اسکی رپورٹ پیش کی جا ئے ،انھو ں نے یہ ہدایت کی کہ رپورٹ میں اس با ت کا بھی تذکرہ کیا جائے کہ پو رٹ قاسم کی کتنی زمین الارٹ کی گئی اور کتنی زمین پو رٹ قاسم کے زیر استعمال یا قبضے میں ہے ،کمشنر کراچی نے کہا کہ جب تک سروے مکمل نہیں ہو جا تا اس وقت تک پو رٹ قاسم کی جا نب سے دیگر اداروں کو الارٹ یا فروخت کی گئی زمین غیر قانو نی ہے ۔

متعلقہ عنوان :