خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں سوگ کا سماں رہا ،

تمام بڑی مارکیٹیں اور بازار بند رہے ، سرکاری و نجی سکولوں میں بھی چھٹی کردی گئی

بدھ 17 دسمبر 2014 18:49

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء ) خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں بدھ کو سوگ کا سماں رہا ، تمام بڑی مارکیٹیں اور بازار بند رہے جبکہ سرکاری و نجی سکولوں میں بھی چھٹی کردی گئی ، شہر اور نواحی مختلف علاقوں میں گزشتہ روز آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونیوالے حملے کے شہید طلباء کی تدفین کا سلسلہ بھی جاری رہا جس نے فضا کو مزید سوگوار کردیا۔

(جاری ہے)

شہر میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت کی موجودگی کے باعث سکیورٹی انتظامات بھی انتہائی سخت کئے گئے اور حساس علاقوں میں فوج کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزارو ں اہلکار سکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے جبکہ عوامی حلقے یہ تبصرے کرتے ر ہے کہ حکمران صرف اپنی سکیورٹی پر ہی تمام تر توجہ رکھتے ہیں جس کے باعث کسی بھی حاکم نے گزرنا ہو تو گھنٹوں ٹریفک روک دی جاتی ہے جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :