آئی ایس پی آر کی طرف سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو آرمی پبلک سکول میں لے جا کر حملے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا،

کئی غیر ملکی مردوخواتین صحافی بھی روتے دیکھے گئے، مقامی صحافی تو غم کی تصویر بنے رہے

بدھ 17 دسمبر 2014 18:49

آئی ایس پی آر کی طرف سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو آرمی پبلک سکول میں ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء ) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو آرمی پبلک سکول میں لے جا کر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا تو اس موقع پر کئی غیر ملکی مردوخواتین صحافی بھی روتے دیکھے گئے جبکہ مقامی صحافی تو غم کی تصویر بنے رہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے جب ایک خاتون ٹیچر کو مزاحمت کرنے پر دہشتگردوں کی طرف سے زندہ جلانے کا واقعہ بیان کیا گیا تو کئی لوگوں کی چیخیں نکل گئیں اس موقع پر صحافی بھی فوجی ترجمان سے مطالبہ کرتے رہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب نہیں رکنا چاہیے اور آخری دہشتگرد کا بھی حوالہ ہونا چاہیے تاکہ ملک میں پائیدار امن قائم ہوسکے ۔