Live Updates

زیراعظم کی صدارت میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماوں کا اجلاس ، عمران خان اپنے ہمراہ آنے والے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بار بار صلاح مشورہ کرتے رہے

بدھ 17 دسمبر 2014 18:47

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے ہمراہ آنے والے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے بار بار صلاح مشورہ کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شریک ذرائع کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بار بار کانا پھوسی کو دیگر ارکان نے بھی محسوس کیا تاہم عمران خان اس صلاح مشورے کے بعد اہم تجاویز پیش کرتے رہے اور تمام رہنماؤں کا اس پر مکمل اتفاق پایا گیا کہ اب دہشتگردوں کیخلاف پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات