پشاور میں سکول پر حملے کے بعد پنجاب بھر میں سکولوں کو حفاظتی انتظامات کے خصوصی احکامات جاری،

سکولوں کی دیواریں آٹھ فٹ تک بلند کرنے ، پارکنگ دور رکھنے ، خار دار تاریں لگانے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پنجاب پولیس کی طرف سے صوبہ بھر کے سکولوں کیلئے مراسلہ

بدھ 17 دسمبر 2014 18:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء ) پشاور میں سکول پر حملے کے بعد پنجاب بھر میں سکولوں کو حفاظتی انتظامات کے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں جن میں سکولوں کی دیواریں آٹھ فٹ تک بلند کرنے ، پارکنگ دور رکھنے ، خار دار تاریں لگانے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پنجاب پولیس کی طرف سے صوبہ بھر کے سکولوں کیلئے جاری کئے گئے مراسلے میں سکولوں کو حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سکول صرف بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ تربیت یافتہ گارڈز کی خدمات حاصل کریں سکولوں کی دیواریں آٹھ فٹ تک بلند رکھی جائیں اور ان کے اوپر بھی خار دار تاریں لگائی جائیں ۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ داخلی اور خارجی دروازوں کے ساتھ ساتھ سکولوں کے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور انہیں کارآمد بھی بنایا جائے ۔ مراسلے میں سکولوں کو پارکنگ دور رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پارکنگ میں کسی قسم کی دہشتگردی ہونے پر سکول کی عمارت اور بچے و عملہ محفوظ رہیں ۔

متعلقہ عنوان :