سگریٹ نوشی دل کی پیچیدہ بیماریوں کے علاوہ ٹی بی ‘ سانس و پھیپھڑوں کے کینسر جیسی بیماریوں کا باعث ہے‘مجتبیٰ شجاع الرحمن،

صحت کی سہولیات کی فراہمی پر 121.80 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جو کل بجٹ کا 11.66 فیصد ہے‘ صوبائی وزیر کی وفود سے گفتگو

بدھ 17 دسمبر 2014 18:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) وزیر خزانہ ، ایکسائز و ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کے لئے وسائل کی ری جنریشن کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں مہیا کر رہی ہے،صحت کی سہولیات کی فراہمی پر 121.80 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جو کل بجٹ کا 11.66 فیصد ہے، حکومت نے کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے 8ارب75 کروڑ روپے اور ماں و بچے کی صحت بارے ایک منصوبے کے لئے 1.80 ارب روپے فراہم کئے ہیں، متعدی امراض کے کنٹرول کے لیے 2۔

ا رب روپے اضافی مختص کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز ، پیرا میڈکس اور غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے وفودسے ملاقات کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت خطرناک‘ پیچیدہ امراض کے علاج اور اعضاء کی پیوند کاری کے لئے پبلک سیکٹر طبی اداروں کو خصوصی اقدامات کے لئے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سماجی خدمت کے لئے وقت اور سرمایہ وقف کرنے والے مخیرحضرات معاشرے کا اثاثہ ہیں اور حکومت ہمیشہ ایسے افراد اور اداروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کینسر و دیگر موذی امراض کے علاج کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے کیونکہ صوبہ کے ٹیچنگ و بڑے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کی سہولتیں میسر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں تمباکو نوشی کے خلاف شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر سال لاکھوں افراد سگریٹ نوشی کے باعث چیسٹ کینسر کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور 600ملین لوگ تمباکو نوشی کی پیچیدگیوں کے باعث ٹی بی و پھیپھٹروں کی خطرناک بیماریوں سے متاثر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :