گھروں ،پبلک مقامات اور دفاتر میں سانحہ پشاور ہی موضوع بحث رہا،

متعدد افراد خصوصاً خواتین سانحہ پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں،جھولیاں اٹھا کر بددعائیں،تقریبات منسوخ

بدھ 17 دسمبر 2014 18:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور نے شہید ہونیوالوں کے ورثاء اور عزیز و اقارب کو ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں بسنے والے ہر انسان کو دکھی کر دیا ،گھروں ‘ پبلک مقامات اور دفاتر میں صرف سانحہ پشاور موضوع بحث رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے ہر گھر میں سانحہ پشاور کا سوگ منایا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کئی گھرانوں نے اس سانحہ کے سوگ میں شیڈول تقریبات بھی منسوخ کردیں۔ سانحہ پر گفتگو کرتے ہوئے متعدد افراد خصوصاً خواتین آبدیدہ ہو گئیں اورجھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دیتی رہیں ۔ گھروں ،پبلک مقامات اور دفاتر میں صرف سانحہ پشاور پر گفتگو ہوتے دیکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :