سندھ اسمبلی میں شانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی اور غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی،

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پھانسی کی سزا بحال کرنے سے ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی واقع ہوگی، ڈاکٹر سکندر میندھرو

بدھ 17 دسمبر 2014 18:12

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سندھ اسمبلی میں شانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی اور غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی۔ سیکرٹری سندھ اسمبلی عمرفاروق،سندھ کے وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹرسکندر میندھرو سمیت سندھ اسمبلی اسٹاف نے شرکت کی۔ غائبانہ نمازجنازہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرنے ہوئے سندھ کے ڈاکٹرسکندر میندھرو نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے پھانسی کی سزا بحال کرنے سے ملک میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی واقع ہوگی۔

انہوں نے کہا کے سانحہ پشاور پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور ایک اذیت ناک دلخراش سانحہ ہے دعا ہے شہداء جنت الفردوس میں اعلی مقام پائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاہو۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج، رینجرز و پولیس کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکے صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم کی سرعام فروخت پر پابندی کو مزید سخت کرتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھائیں گے کہ کوئی بھی کسی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی شکل میں وارداتیں نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پہلے کھلے عام چہروں پر نقاب ڈال کر دارداتیں کرتے تھے لیکن اب جب سے ضرب عضب آپریشن شروع ہوا ہے ان دہشت گردوں نے یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرڈاکٹرسکندر میندھرو نے کہا کے پاکستانی قوم متحد اور منظم ہو کر ملک میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کر کے ان کا صفایا کردیں گے۔