کراچی، سانحہ پشاور کی صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، سیف الدین

بدھ 17 دسمبر 2014 18:12

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) شباب ملی کراچی کے صدر سیف الدین نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کی صاف اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے ۔پشاور میں آرمی کے اسکول پر جس طرح حملہ کیا گیا اور معصوم بچوں کی جانیں لی گئی اس طرح کا اقدام صرف وحشی درندے ہی کرسکتے ہیں۔واقعے سے پوری قوم سوگ کی کیفیت میں ہے یہ حملہ ایک اسکول پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔سیف الدین نے کا مذید کہنا تھا کہ واقعے کے اصل محرکات تک پہنچنا ہوگا جس کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ہمیں متحد ہوکر اس واقعے میں ملوث پس پردہ قوتوں کو سامنے لانا ہوگا اور ان درندوں کے بقیہ وحشی ساتھیوں کو بلوں سے نکال کر عبرت کانشان بنانا ہوگا تاکہ پھر کوئی پاکستان اور ہماورے معصوم بچوں کی طرف میلی نگاہ سے نہ دیکھ سکیں ا

متعلقہ عنوان :