بنوں، دو مختلف مقامات سے خاتون سمیت 2 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

بدھ 17 دسمبر 2014 18:11

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) بنوں میں دومختلف مقامات سے خاتون سمیت 2افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ،خاتون کولاوارث قراردیکرامانتاً دفنادیاگیا گذشتہ شب تھانہ میریان کی حدودمیں واقع کوٹکہ پُشان نورڑ کے اراضیات میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نصیب الرحمن عرف طوری ولد رحم زاد سکنہ نورڑ کوقتل کرکے ان کی لاش پھینک دیاورنامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت ہماری کوئی دشمنی نہیں بتائی گئی ہے میریان پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پرنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ بسیہ خیل کی حدودمیں واقع بوزہ خیل میں گنے کے اراضیات نامعلوم ملزمان نے خاتون کوقتل کرکے لاش پھینک دی تھی اعلیٰ الصبح لوگوں کی کھیتوں میں پڑی قتل شدہ لاش پرپڑی جنہوں نے فوری طورپر مقامی پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے اُٹھا کرپوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں پہنچایا جہاں لاش کو شناخت کیلئے دیرتک رکھا گیا تاہم شناخت نہ ہونے پر بسیہ خیل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش کو امانتاً دفنا دیا اورتفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :