سندھ کے وزیر بلدیات کی ہدایت پر پانی چوروں،غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پمپنگ ہاؤسز کے خاتمہ کیلئے مہم جاری

بدھ 17 دسمبر 2014 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر پانی چوروں،غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پمپنگ ہاؤسز کے خاتمہ کیلئے جاری مہم کے دوران واٹر بورڈ کے عملے نے ناظم آباد مسرت سینما سائٹ میں ہنگامی آپریشن کر تے ہوئے خفیہ طور پر مین ٹرنک لائن سے خفیہ سرنگیوں کے ذریعے پانی کی چوری اور بڑے غیر قانونی پمپنگ ہاؤس گرادیا اور ,6,3انچ قطر کے4کنکشنز کاٹ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی ان کی دہلیز تک مہیا کرنے اور شہر میں پانی چوری کی روک تھام اور غیر قانونی طور پر ہائیڈرنٹس کے خلاف وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کی واضح اور خصوصی ہدایات کے بعد واٹر بورڈ کے اعلیٰ افسران نے تمام متعلقہ عملے کوہدایت کی ہے کہ شہر میں قائم تمام غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ اور غیر قانونی چوری سے لگائے گئے پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف آپریشن پولیس کی دستیابی پر جاری رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں واٹر بورڈ کے عملہ نے منگل کو سائٹ مسرت سینما ناظم آباد میں آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران پانی چوری کے لئے بنائی گئی 2سرنگیں اور ایک بڑا پمپنگ ہاؤس مکمل طور پر مسمار کر دیاجبکہ3 اور 6 انچ کے4 غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیئے گئے جو واٹر بورڈ کی 36،انچ قطر کی مین لائن سے لگائے ہو ئے تھے ،دوران آپریشن واٹربورڈ کے عملے سے وہاں سے پائپ موٹروں سمیت تمام سامان ضبط کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ مختلف وجوہات ،پو لیس فورس کی عدم دستیابی کے باعث آپریشن متعدد بار ملتوی کر نا پڑرہا ہے، جس کی وجہ سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن معمول و شیڈول کے مطابق جاری نہ رہ سکا،تاہم پولیس و انتظامیہ کا تعاون ملتے ہی آپریشن کیا جارہا ہے،آپریشن کے مو قع پر اسسٹنٹ، کمشنر ڈپٹی ،سپرنٹنڈنٹ پولیس ،ایس ایچ او رضویہ ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز افتخار احمد خان چیف سیکورٹی آفیسر میجر (ر)محمد نواز گو ندل ،چیف انجینئر WTM اور دیگر افسران واسٹاف بھی مو جود تھا۔

متعلقہ عنوان :