پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعدکراچی میں تمام عسکری تعلیمی اداروں کی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی

بدھ 17 دسمبر 2014 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور میںآ رمی پبلک اسکول پردہشت گردوں کے حملے کے بعد بدھ کوکراچی میں آرمی پبلک اسکول اینڈ کالجز کے علاوہ تمام عسکری تعلیمی اداروں کی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی اور ان کی جانب آنے و جانے والے راستوں پر پولیس اور رینجرز کی پکٹس قائم کردی گئی ہیں جبکہ گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزارت داخلہ اور آئی جی کی جانب سے موصولہ ہدایت کے بعد ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے صدر، کورنگی، ملیر، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں قائم عسکری اداروں کے تعلیمی اداروں کے اطراف میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کردی، جنہوں نے پکٹس لگائیں اور اطراف میں گشت کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :