آٹھ دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد، 24 گھنٹوں میں پھانسی دی جائے گی

بدھ 17 دسمبر 2014 17:21

آٹھ دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد، 24 گھنٹوں میں پھانسی دی جائے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے سنگین جرائم میں ملوث 8 دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں جنہیں اب پھانسی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 8 دہشت گردوں کو 8 مختلف مقدمات میں سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے رحم کی اپیل کی جو وزارت قانون نے صدر مملکت کو بھجوا دیں۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے اپیلیں مسترد کر دی ہیں اور اب ان آٹھوں دہشت گردوں کو اگلے 24 گھنٹوں میں پھانسی دی جائے گی۔