جیلوں میں خطرناک قیدیوں کی نگرانی مزیدسخت کی جائے، وزارت داخلہ کاصوبوں کو مراسلہ

بدھ 17 دسمبر 2014 17:21

اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھرکی جیلوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ اورخطرناک قیدیوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کوجاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ جیلوں کے لئے خصوصی جیمرزلگائے جائیں،پولیس کی معاونت کے لئے پیراملٹری فورس کوتعینات کیاجائے اورجن جیلوں میں خطرناک قیدی ہیں ان کی نگرانی مزیدسخت کی جائے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونیوالے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں دہشتگردی میں سزائے موت پانے والے قیدیوں کی سزاؤں پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :