پشاور، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں شہداء کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

بدھ 17 دسمبر 2014 16:57

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں سانحہ سکول پشاور کے شہداء کیلئے غائبانہ نماز جنازہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے لان میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ جامع مسجد کے خطیب قاری محمد اسلام نے امامت کی ۔ نماز جنازہ میں صوبائی کابینہ کے وزراء، مشیر، ارکان اسمبلی، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اشفاق خان اور دیگر انتظامی سیکرٹریوں کے علاوہ وزیراعلیٰ و سول سیکرٹریٹ کے جملہ افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :