مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں شہداء پشاور کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام، خونی سانحہ قومی المیہ ہے‘ چودھری پرویزالٰہی

بدھ 17 دسمبر 2014 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق )کے زیر اہتمام یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں خونی سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے بچوں، اساتذہ اور دیگر کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ یہ قومی المیہ ہے جس کی پوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ساری دنیا میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے، پشاور میں ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے شرکت کر کے پارٹی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ میں بھی معصوم بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، سکول پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے، اس معاملہ پر پوری قوم متحد ہے، پوری قوم اور رہنماؤں کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینا چاہئے جس نے اور شہریوں نے اپنے بچوں کی شہادت سے عظیم قربانیوں کی نئی داستان رقم کی ہے۔ اجلاس کے شرکاء میں چودھری ظہیر الدین، مونس الٰہی، شاہد منظور گل، خرم منور منج، محمد خان لغاری کے علاوہ رہنماؤں، خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

متعلقہ عنوان :