غم سے نڈھال قوم نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر ساتھیوں اور اساتذہ کو دہشتگردی سے بچانے والے اعتزاز حسن کو بھی شدت سے یاد کیا

بدھ 17 دسمبر 2014 16:49

غم سے نڈھال قوم نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر ساتھیوں اور اساتذہ کو دہشتگردی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء)سانحہ پشاور پر غم سے نڈھال قوم نے رواں سال 6جنوری کو اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے ساتھی طالبعلموں اور اساتذہ کو دہشتگردی کا شکار ہونے سے بچانے والے اعتزاز حسن کو بھی شدت سے یاد کیا ۔

(جاری ہے)

ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والااعتزاز حسن چھ جنوری کی صبح آٹھ بجے اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ ا سکول جارہا تھا کہ اسے راستے میں ایک اجنبی شخص اپنے سکول کی طرف بڑھتا ہوا دکھائی دیا جو دہشتگر د تھا ۔

اعتزاز نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسے قابو کر لیا تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا اور اس میں طالبعلم اعتزاز حسن کی شہادت ہو گئی تھی ۔ سکول میں اس وقت اسمبلی ہو رہی تھی اور کم از کم 800طلبہ اور اساتذہ موجود تھے۔ گزشتہ روز سانحہ پشاور پر غم سے نڈھال قوم نے اعتزاز احسن کو بھی یاد کیا اور اسکے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔