وزیراعظم کا آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں قوم سے اہم خطاب کا امکان

سانحہ پشاور پر قوم کو اعتماد اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ذرائع

بدھ 17 دسمبر 2014 16:43

وزیراعظم کا آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں قوم سے اہم خطاب کا امکان

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) وزیراعظم کا آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں قوم سے اہم خطاب کرنے کا امکان ۔ ذرائع نے بتایا کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم نے جس طرح مایوسی کی لہر دوڑی ہے اس سے نکالنے کیلئے وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرنے کا پروگرام بنایا ہے ممکن ہے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں وزیراعظم قوم سے خطاب کریں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے بھی قوم کو آگاہ کرینگے اور قوم کو امید دلائینگے کہ ان کے جان ومال کی حفاظت کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی اور سانحہ پشاور میں جتنے بھی بچے شہید ہوئے ہیں وہ قوم کے ہیرو ہیں

متعلقہ عنوان :