سانحہ پشاور، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان، وزارت نے سمری بھیج دی

بدھ 17 دسمبر 2014 16:43

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) سانحہ پشاور کے بارے میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے جس میں سانحہ میں شہید طلباء اور اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گااور دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمتی قرارداد بھی پاس کی جائے گی اور دہشتگردی میں ملوث سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی کی سزا بحال کرنے پر بھی قانون سازی کی جائے گی ۔

ذرائع نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

17 دسمبر 2014ء کو بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری ایوان وزیراعظم کو ارسال کردی ہے اور ایوان وزیراعظم یہ سمری ایوان صدر کو بھیجے گا اس کے بعد صدر آئین کے آرٹیکل 54(2)کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائینگے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بعض دفعہ صدر اجلاس طلب کرلیتے ہیں اور سمری پر بعد میں دستخط کرتے ہیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا اور دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مذمتی قرارداد بھی پاس کی جائے گی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جن ملزمان کو سزائے موت ہوچکی ہے ان کی سزا پر عملدرآمد کیلئے پھانسی کی سزا بحال کرنے کیلئے قانون سازی بھی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :