Live Updates

گورنر ہاؤس میں عمران خان کا وزیراعظم سے آمنا سامنا ، مصافحہ کیا

دونوں رہنماؤں کے چہروں پر سنجیدگی صاف نظر آئی ،ذرائع

بدھ 17 دسمبر 2014 16:32

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا گورنر ہاؤس میں وزیراعظم سے آمنا سامنا ، عمران نے وزیراعظم سے مصافحہ بھی کیا تاہم اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے چہروں پر سنجیدگی صاف نظر آئی ۔

(جاری ہے)

پشاور میں بدھ کو قومی رہنماؤں کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وزیراعظم میاں نواز شریف کے سامنے والی نشست دی گئی اس موقع پر عمران خان کا وزیراعظم کے ساتھ آمنا سامنا ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملایاتاہم سانحہ پشاور کی وجہ سے دونوں رہنماؤں کے چہروں پر سنجیدگی واضح طور پر دیکھی گئی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات