حملہ آور اسلام آباد سے چوری کی گئی گاڑی میں آئے تھے ‘ ابتدائی تحقیقات

بدھ 17 دسمبر 2014 16:15

حملہ آور اسلام آباد سے چوری کی گئی گاڑی میں آئے تھے ‘ ابتدائی تحقیقات

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور اسلام آباد سے چوری کی گئی گاڑی میں آئے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد سات تھی، جو تہکال سے ہوتے ہوئے بہار کالونی پہنچے، سکول کے عقبی راستے سے سیڑھی لگا کر سکول میں داخل ہوئے، اور اندر جا کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے۔کارروائی سے پہلے انہوں نے اسے آگ لگا دی، گاڑی کا انجن اورچیسز نمبر حاصل کر لیا گیا ، ذرائع کے مطابق گاڑی سول لائن اسلام آباد سے چوری کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :