صحافیوں کو آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرایا گیا

بدھ 17 دسمبر 2014 16:12

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء)گزشتہ روز دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے اسکول کو میڈیا کی رسائی دے گئی۔سکول کے دورے میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اسکول کی دیواریں گولیوں سے چھلنی تھیں ‘ زمین پر بھی متعدد مقامات پر خون لگا ہوا تھا اس ہال میں بھی میڈیا کو لے جایا گیا جہاں اسکول کے بچوں کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے تربیت دی جا رہی تھی ‘ہال کے ایک کمرے میں ایک ٹیچر کو بھی زندہ جلا دیا گیا تھا جس سے چھت تک تمام دیواریں دھوئیں سے سیاہ ہو چکی تھیں۔بچوں کا سامان اور کتابیں بھی مختلف مقامات پر بکھرا ہوا تھا۔سکول کے فرنیچر بھی گولیوں کے وجہ سوراخ ہو رہا تھا۔