سانحہ پشاور کا منصوبہ افغانستان میں بنائے جانے کا انکشاف ‘راکے ایجنٹ بھی شامل ‘ نجی ٹی وی

بدھ 17 دسمبر 2014 16:12

سانحہ پشاور کا منصوبہ افغانستان میں بنائے جانے کا انکشاف ‘راکے ایجنٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کا منصوبہ افغانستان میں بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ازبک اسلامک موومنٹ اور تحریک طالبان ولی گروپ کا حملے میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ بھی حملے میں ملوث تھے۔ازبک اسلامک موومنٹ اور طالبان کے حملے میں پشاور میں مقامی شدت پسندوں نے بھی معاونت کی۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ زیادہ ترحملہ آور افغانی تھے جبکہ بعض حملہ آور شکل وشباہت سے ازبک لگتے تھے۔

متعلقہ عنوان :