مسعود خان کا دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ہر بچے کیلئے تعلیم کے حق کے تحفظ کیلئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ

بدھ 17 دسمبر 2014 16:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ہر بچے کیلئے تعلیم کے حق کے تحفظ کیلئے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پشاور میں آرمی پبلک سکول پر طالبان کے حملے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، چاڈ کے وزیرخارجہ جو اس مہینے سلامتی کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے اور کونسل کے دوسرے ارکان کی جانب سے افسوس کا اظہار کرنے کے بعد کہی۔مسعود خان نے کہا کہ آپ کا اظہار ہمدردی ، یکجہتی اور تعزیت پاکستانی عوام کیلئے باعث تقویت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بربریت کی گھناؤنی کارروائی ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :