بلوچستان کی دو جیلوں میں 98قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں ‘ذرائع محکمہ جیل خانہ جات

بدھ 17 دسمبر 2014 16:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) بلوچستان کی دو جیلوں میں 98قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں،محکمہ جیل خانہ جات ذرائع نے بتایا کہ سزائے موت کے منتظرسب سے زیادہ ستانوے قیدی سینٹرل جیل مچھ میں ہیں ‘ ایک قیدی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں سزائے موت کا منتظر ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہنا ہے کہ اِس وقت صوبے سے 14قیدیوں کی رحم کی اپیلیں صدر مملکت کے پاس ہیں، 41قیدیوں کی اپیلیں سپریم کورٹ 42کی بلوچستان ہائی کورٹ اور ایک کی اپیل شریعت کورٹ میں دائر ہے۔ بلوچستان میں ا?خری سزائیموت مچھ سینٹرل جیل میں جنوری 2008میں دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :