دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،مسلح افواج قوم کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں ‘قمر زمان کائرہ

بدھ 17 دسمبر 2014 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) سابق وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،مسلح افواج قوم کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پشاور میں زخمی بچوں کی عیادت کیلئے آئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ۔ قمرزمان کائرہ نے کہاکہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور اس کے سدباب کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔