پبلک سکول میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے مزید تین زخمی دم توڑ گئے ‘ تعداد 144ہوگئی

بدھ 17 دسمبر 2014 16:10

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے مزید 3 زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد سانحے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 144 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور کے زیرعلاج مزید 3 زخمی جہان فانی سے کوچ کرگئے، تینوں افراد اسکول میں غیر تدریسی عملے کا حصہ تھے جنہیں دیگر زخمیوں کے ساتھ ہی شدید زخمی حالت میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال لایا گیا تھا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے دوران موت کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے ‘ سانحے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 144 ہوگئی۔واضح رہے کہ سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں اب بھی سانحہ پشاور کے سو سے زائد زخمی زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :