پشاور سانحے میں شہید ہونیوالے چار طالبعلموں کی مردان کے مختلف قبرستانوں میں تدفین کر دی گئی

بدھ 17 دسمبر 2014 16:01

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور سانحے میں شہید ہونے والے چار طالب علموں کی مردان کے مختلف قبرستانوں میں تدفین کی گئی۔ تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر ، ہر آنکھ اشک بار، پورے شہر میں سوگ کا سماء ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سانحے میں شہید ہونے والے طلباء میں سے چار طالب علموں کا تعلق مردان کے مختلف علاقوں سے تھا ۔

(جاری ہے)

شہید ہونے والوں میں ثاقب ولد میجر (ر)شیر غنی ساکن بجلی گھر تھرڈ اےئر، عدنان ولد صوبیدار ارشد ساکن گلی باغ چمتار جماعت نہم ، محمد علی ولد شکیل خان ساکن قیوم آباد نہم ، اور ذیشان ولد عبدالقیوم ساکن لوند خوڑجو کہ جماعت نہم کا طالب علم تھا ۔

بدھ کے روز شہید ہونے والے طالب علموں کی مختلف مردان کے مختلف قبرستانوں میں تدفین کی گئی ۔ تدفین کے موقع پر اتنہائی رقت آمیز مناظردیکھنے کو ملے ۔ ہر آنکھ اشک بار تھی۔ پورے شہر میں سوگ کا سماء تھا ، جگہ جگہ شہید ہونے والے طلباء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :