ہوم ورک پر ”دی اینڈ“ لکھنا طالبعلم کی زندگی ختم کر گیا

بدھ 17 دسمبر 2014 16:00

ہوم ورک پر ”دی اینڈ“ لکھنا طالبعلم کی زندگی ختم کر گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء)پشاور میں آرمی سکول حملے میں ایک ایسا طالب علم بھی زندگی کی بازی ہار گیا جس نے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بڑا سا "دی اینڈ" لکھا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جب میڈیا نمائندوں کو سکول کا دورہ کرایا گیا تو ایک دلچسپ ہوم ورک کاپی بھی سامنے آئی جس میں طالب علم نے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد خوشی سے ایک بڑا سا دی اینڈ لکھا تھا لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ ہوم ورک کے ساتھ ہی اس کی زندگی کا ورک بھی ختم ہو گیا۔ بڑا سا " دی اینڈ" لکھنے کے بعد ننھا پھول وحشی درندوں کی اندوہناک فائرنگ کا شکار ہوگیا۔