پشاور ، سکول پر حملہ میں دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی تھانے منتقل کردی گئی

بدھ 17 دسمبر 2014 15:47

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور میں بچوں کے سکول پر حملہ میں دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی تھانے منتقل کردی گئی‘ گاڑی کا چیسز اور انجن نمبر حاصل کرلیا گیا‘ گاڑی کا رنگ سفید اور بشیر عنایت کے نام پر رجسٹرڈ ‘ راولپنڈی سے چوری کی گئی‘ چوری کا مقدمہ راولپنڈی کے مقامی تھانے میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی تھانے منتقل کردی گئی گاری کا رنگ سفید اور شبیر عنایت کے نام پر رجسٹرڈ ہے گاڑی اسلام آباد نمبر رجسٹرڈ‘ گاڑی کا انجن نمبر اور چیسز نمبر بھی حاصل کرلیا گیا ہے گاڑی چند دن قبل راولپنڈی سے دہشت گردوں نے چوری کی چوری کا مقدمہ راولپنڈی کے مقامی تھانے میں درج ہے پولیس کے مطابق تصدیق کے لئے مختلف اداروں کو چیسز نمبر ارسال کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :