قومی ایرلائن کے غیر ملکی عملے کا پشاور کے فلائٹ آپریشن میں شرکت سے انکار

بدھ 17 دسمبر 2014 15:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) قومی ایرلائن کے غیر ملکی عملے نے پشاور سے آنے اور جانے والے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں سے متعلق فلائٹ آپریشن میں شرکت سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اردن اور ترکی کی مختلف فضائی کمپنیوں سے لیز پر لئے گئے طیاروں کے ہمراہ غیر ملکی عملے کی خدمات بھی حاصل کررکھی ہیں تاہم سانحہ پشاور کے بعد انہوں نے باچا خان انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ملکی اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن میں خدمات سرانجام دینے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس ہی پشاور ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعات کے بعد ایئرپورٹ پر رات کو آپریشن بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :