دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے ایک پروفیسر اور 7طلباء کا تعلق چارسدہ سے ہے دو سگے بھائی بھی شامل

بدھ 17 دسمبر 2014 15:38

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے ایک پروفیسر اور 7طلباء کا تعلق چارسدہ سے ہے جن میں دو، دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں میں کرنل سکندر کے بیٹے حیات اللہ، نویں جماعت کے طالب علم ننگیال احمد ،ان کے چھوٹے بھائی اور آٹھویں جماعت کے طالب علم صبور احمد اور حمزہ کا تعلق تحصیل چارسدہ کے علاقے تورنگ زئی سے تھا ‘ عزیر احمد کا تعلق شب قدر شہر ‘ نویں و دسویں جماعت کے طالب علم دو سگے بھائی سیف اللہ اور نوراللہ کا تعلق تحصیل شب قدر کے علاقے یاغی بند کانگڑہ سے تھا۔

دہشت گردوں کے حملے میں شہید پروفیسر نواب علی چارسدہ شہر میں پرانا بازار کے رہائشی تھے۔ تمام سات بچوں اور پروفیسر نواب علی کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائی گئیں جہاں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔

متعلقہ عنوان :