پاکستان نے خطے اور دنیا کو رہنے کے قابل بنانے کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، ممنون حسین

بدھ 17 دسمبر 2014 15:38

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان نے اس خطے اور دنیا کو رہنے کے قابل بنانے کے لیے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں،قوم یقین رکھے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے زیر اہتمام صحت سیفٹی اور ماحولیات سے متعلق تیسرے بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدرمملکت نے کہاکہ اپنے بچوں پر دہشت گردوں کے حملے اور قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

میری ہمدردیاں اس ناقابل تلافی نقصان پر شہید بچوں کے مظلوم والدین کے ساتھ ہیں۔صدرممنون حسین نے کہاکہ حکومت زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے گی۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے سینکڑوں بچوں کو بچانے والے فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے اس خطے اور دنیا کو رہنے کے قابل بنانے کے لیے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں،قوم یقین رکھے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :