آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ خصوصی دورے پر کابل گئے

بدھ 17 دسمبر 2014 15:05

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف خصوصی دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختربھی ان کے ہمراہ تھے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف خصوصی دورے پر کابل گئے ہیں آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل رضوان اختر بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں پاکستان کے عسکری قائدین افغان صدر اور ایساف کمانڈرز سے بھی ملاقات کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کابل سے واپسی پر پشاور پہنچیں گے ۔