پولیوکے 4 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس متاثرہ مریضوں کی تعداد 287 ہو گئی

بدھ 17 دسمبر 2014 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء)ملک کے مختلف حصوں میں پولیوکے 4 مزید کیسز سامنے آنے کے بعد رواں برس متاثرہ مریضوں کی تعداد 287 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیو کے نئے کیسز بلوچستان، ایک خیبر پختون خوا اور ایک سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیو سے متاثرہ بچوں کا تعلق قلعہ سیف اللہ، نصیر آباد، سانگھڑ اور پشاور سے سامنے آئے واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میںآ یا جب کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو پولیو کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے حکومت 6 ماہ کا وقت دیا تھا۔ رواں برس ملک میں پولیو کے مریضوں کی تعداد 287 ہو چکی ہے۔