بھارتی پارلیمنٹ میں سانحہ پشاور کے حوالے سے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

ہم سب کو دہشت گردی کیخلاف مل کر لڑنے کا سبق دیتا ہے ، ششما سوراج

بدھ 17 دسمبر 2014 15:00

بھارتی پارلیمنٹ میں سانحہ پشاور کے حوالے سے پاکستان سے اظہار یکجہتی ..

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) بھارتی پارلیمنٹ نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پشاور سکول میں طالبان کے حالیہ وحشیانہ حملے کیخلاف قرارداد کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے پشاور سکول میں حملے کیخلاف متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ سانحہ پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حملے کو انسانیت سوز اور مجرمانہ فعل قرار دیا گیا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حملہ ہم سب کے لیے دہشتگردی کیخلاف مل کر لڑنے کیلئے بیداری کا سبق دیتا ہے