پاکستان علماء کونسل کا پشاور سکول حملے کیخلاف 19دسمبر کو ملک بھر میں ”یوم یکجہتی پاکستان “کے طور پر منانے کا اعلان

بدھ 17 دسمبر 2014 14:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پاکستان علماء کونسل نے پشاور سکول حملے کیخلاف جمعہ 19دسمبر کو ملک بھر میں ”یوم یکجہتی پاکستان “کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،علامہ ایوب صفدر ، حافظ محمد امجد نے پشاور اسکول حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سفاکانہ ،وحشیانہ اور غیر اسلامی فعل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم بچوں اور انسانوں کے قتل کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا ۔

اس قسم کے عمل سے پاکستان اور
اسلام کا پر چم سرنگوں نہیں کیا جاسکتا۔پوری پاکستانی قوم دہشت و وحشت اور سفاکیت کیخلاف متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور عمران خان اپنا احتجاج ختم کریں تاکہ پوری پاکستانی قوم متفقہ فیصلہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :