سانحہ پشاور ‘ بچوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے عبدالستار ایدھی کی جانب سے بولٹن مارکیٹ سے مزار قائد تک واک

بدھ 17 دسمبر 2014 14:47

سانحہ پشاور ‘ بچوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے عبدالستار ایدھی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے عبدالستار ایدھی کی جانب سے بولٹن مارکیٹ سے مزار قائد تک واک کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبد الستار ایدھی نے کہاکہ بچوں کو نشانہ بنانے والے ظالم ہیں۔معروف سماجی رہنما نے کہا کہ بچوں کو نشانہ بنانا کسی مذہب میں جائز نہیں واک کے دوران مختلف مقامات پر شہری عبدالستار ایدھی کے ساتھ شریک ہو کر سانحہ پشاور کی مذمت کرتے رہے۔