وفاقی ‘چاروں صوبائی ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے سانحہ پشاور پر یوم سوگ منایا گیا ‘ قومی پرچم سرنگوں رہا

بدھ 17 دسمبر 2014 14:46

پشاور /لاہور /کوئٹہ/کراچی /مظفر آباد/گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) وفاقی ‘چاروں صوبائی ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے سانحہ پشاور پر یوم سوگ منایا گیا ‘ قومی پرچم سرنگوں رہا ‘ پرائیویٹ عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ‘ملک بھر کے تمام سکولوں میں شہداء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ‘ کاروباری مراکز بند رہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں سکول پر حملے کے بعد بھر میں فضا سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشک بار تھی ‘ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کی جانب سے سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا اور قومی پرچم سرنگوں رہا ملک بھر کے سکولوں میں شہداء کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں دوسری جانب سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے علاوہ جامعہ پشاور اور انجینئرنگ یونیورسٹی بھی تین دن کیلئے بند کر دی گئی ‘سول سوسائٹی نے ملک کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقاریب اور شہید ہونے والوں کی یاد میں شمع روشن کیں پشاور سمیت ملک کے بیشتر چھوٹے بڑے شہروں میں تاجر برادری نے قوم کے جگر گوشوں کے بچھڑ جانے پر کاروباری سرگرمیاں بند رکھیں سندھ میں مشنری اسکولز کے علاوہ تمام تعلیمی ادارے کھلے تھے تاہم وہاں شہدا کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا تاہم جامعہ کراچی میں ہونیوالے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان ‘ سندھ ‘ پنجاب ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سانحہ پشاور کے باعث فضا سو گو ار رہی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا ‘ پرائیوٹ عمار تو ں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے کوئٹہ میں سانحہ پشاور کی مناسبت سے سرکاری طور پر3 روزہ سو گ کے اعلان کے بعد وزیر اعلی ہاؤس،گورنر ہاؤس،اسمبلی اور ہائیکور ٹ کی عمارتوں سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگو ں رہا ‘ ڈسٹرکٹ کورٹ،سیشن کورٹ، اور اعلی عدالتوں کے بار رومز پرسیاہ جھنڈے لہرائے گئے

متعلقہ عنوان :