اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ عہدیدار ٹیمو پاکالا نے پشاور حملہ کو وحشیانہ حملہ قراردیدیا

بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ‘ ٹیموپاکالاکا بیان

بدھ 17 دسمبر 2014 14:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلیٰ عہدیدار ٹیمو پاکالا نے پشاور حملہ کو وحشیانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام پاکستانیوں کیلئے نہایت دکھ کی گھڑی ہے اور ہم بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ بچوں اور ان کی تعلیم پر حملہ انسانیت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے اور اس موقع پر ہم بچوں کے حقوق کے تحفظ کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔