معصوم بچوں کی جانیں لینے والوں سے حساب لینے کا وقت آ گیا ہے ‘ بزدلوں کوبلوں سے نکال کر صفایا کرینگے ‘وزیر اعظم

بدھ 17 دسمبر 2014 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے واضح کیاہے کہ معصوم بچوں کی جانیں لینے والوں سے حساب لینے کا وقت آ گیا ہے ‘ بزدلوں کوبلوں سے نکال کر صفایا کرینگے ۔

(جاری ہے)

پشاور روانگی موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بزدلوں کو ان کے بلوں سے نکال کر صفایا کریں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ جنہوں نے بچوں کی جانیں لی ہیں، ان سے حساب لینے کا وقت آ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :