جنرل راحیل شریف نے افغان عسکری قیادت سے ملافضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ کردیا، پاک افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کا امکان
بدھ 17 دسمبر 2014 14:40
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے بعد چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کی عسکری قیادت سے باضابطہ طورپر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملافضل اللہ سمیت دیگر اہم شدت پسندوں کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ۔
(جاری ہے)
آرمی چیف نے اعلیٰ افغان عسکری قیادت سے ملاقات کی اورپشاور کے سکول میں ہونیوالی دہشتگردی کے شواہد سے آگاہ کرتے ہوئے طالبان قیادت اور دیگر شدت پسندوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔
ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی ملٹری آپریشن ،اورڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہیں اور افغانستا ن کے اندر پاک افغان سرحد کے قریب پاک افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ پاکستان کی قیادت کی طرف سے باضابطہ مطالبے اور سانحہ پشاور کے بعد ’ضرب عضب ‘ کی وجہ سے افغانستان میں چھپے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا امکان ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.