وزیراعظم نے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی

بدھ 17 دسمبر 2014 14:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) دہشتگردوں کی جانب سے پشاور کے اسکول میں معصوم طلبا اور اسکول عملے کو نشانہ بنانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور کے بعد اقدام دہشتگردی میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لئے پھانسی کی سزا پر پابندی اٹھانے کے احکامات جاری کئے جب کہ اس سے قبل سابق حکومت نے عالمی دباوٴ پر پھانسی کی سزا پر پابندی عائد کی تھی۔

واضح رہے کہ عدالتوں کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث متعدد قیدیوں کو سزائے موت کا حکم سنایا جاچکا ہے تاہم سزائے موت پر پابندی کے باعث اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا تاہم اب وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سزا یافتہ مجرموں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :