شہید بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھ کر دہشت گردی کیخلاف جنگ کرنا ہوگی ، وزیراعظم

بدھ 17 دسمبر 2014 14:34

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہید بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھ کر دہشتگردی کیخلاف جنگ کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

پشاور میں قومی پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح دہشتگردوں نے گولیوں سے پھول جیسے بچوں کو چھلنی کیا ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے اب ان شہید بچوں کے چہروں کو اپنے سامنے رکھ کر دہشتگردی کیخلاف جنگ کرنا ہوگی

متعلقہ عنوان :