پشاور میں اسکول پر حملے نے ہلا کر رکھ دیا،جرمن چانسلر

بدھ 17 دسمبر 2014 14:16

برلن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ پشاور میں اسکول پر حملے نے اْن کو اندر سے ہلا کر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ بچوں کا قتل اور انہیں یرغمال بنانے کا فعل ایسی بربریت ہے کہ اِس کی مثال ممکن نہیں۔ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور اس حملے کے متاثرین کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :