پشاورکے مقامی تھانہ میں اسکول حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مقدمہ میں دہشت گردی،قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل

بدھ 17 دسمبر 2014 14:16

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاورکے مقامی تھانہ میں اسکول حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی،قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وارسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول میں گزشتہ روز ہونے والے واقعہ کی رپورٹ کاونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پولیس اسٹیشن میں پولیس کی جانب درج کر لی گئی ہے۔ مقدمہ میں دہشت گردی،قتل اقدام قتل کے تحت دفعات درج ہے۔ رپورٹ کے مطابق جان بحق افراد کی تعداد 141اور زخمی افراد کی تعداد 130 بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے لئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :