بے گناہ انسانیت کے قتل کو اسلام اور جہاد سے منسوب کرنا جہالت کے علاوہ کچھ نہیں ‘ پاکستان علماء کونسل کا فتویٰ
بدھ 17 دسمبر 2014 13:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) بے گناہ انسانیت کے قتل کو اسلام اور جہاد سے منسوب کرنا جہالت کے علاوہ کچھ نہیں ہے ، پشاور میں معصوم بچوں اور اساتذہ کا قتل وحشت ، بربریت اور سفاکیت ہے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے دارالافتاء کی طرف سے جاری کیے گئے ایک فتویٰ میں کہی گئی۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے مطابق تمام مکاتب فکر ، تمام مذاہب اور مسالک اس بات پر متفق ہیں کہ پشاور کا واقعہ سفاکیت اور بربریت ہے اور اس کی مذمت ، اس عمل سے نفرت ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علماء اسلام نے کبھی بھی بے گناہ انسانیت کے قتل کی تائید نہیں کی اور جو لوگ پشاور میں ہونے والے افسوسناک عمل کو اسلام اور مسلمانوں سے جوڑ رہے ہیں وہ بھی انسانیت کی خدمت نہیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان علماء کونسل کے دارالافتاء کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ اسلام کسی بھی انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے اور اسلام نے جہاد کے میدان میں بھی عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں کے قتل کی اجازت نہیں دی ہے ۔
تعلیم کے حصول اور تعلیم دینے والے اساتذہ اور طلباء کو قتل کرنا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی برخلاف ہے ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم دینے والوں کو رہائی دی ہے ، اساتذہ کے احترام کا درس دیا ہے اور تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے بشارتیں دی ہیں۔ پاکستان علماء کونسل کے دارالافتاء کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ملک کی مذہبی اور سیاسی قیادت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی پر توجہ دیں اور قومی قیادت باہمی اتحاد اور اتفاق سے دہشت گردی کا حل نکالے ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے اعلان کیا ہے کہ 19 دسمبر2014ء کو ملک بھر میں ”یوم یکجہتی پاکستان“ منایا جائے گا، جس میں شہداء پشاور کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا اور دہشت گردی کی بھر پور مذمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے شعبہ وفاق المساجد پاکستان کے تحت 73000 سے زائد مساجد میں خطبات جمعہ سانحہ پشاور پر دیئے جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.