سانحہ پشاور،پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس، میزوں سے پھول ہٹادیئے گئے

بدھ 17 دسمبر 2014 13:16

سانحہ پشاور،پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس، میزوں سے پھول ہٹادیئے گئے

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس کی صدارت کے لیے گورنر ہاﺅس پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر رہنماﺅں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے ۔ اس موقع پر میزوں پر رکھے گئے پھول ہٹادیئے گئے ہیں اور سیکیورٹی سٹاف نے منتظمین سے کہاہے کہ آج کا دن پھولوں کا نہیں ، تقریب نہایت سادگی سے ہوگی ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیراعظم کاکہناتھاکہ جنہوں نے میرے بچوں کو شہید کیاہے ، اُن سے حساب لینے کا وقت آگیاہے ، بزدلوں کو بلوں سے نکال کرکارروائی کریں گے ۔

دوسری طرف سانحہ پشاور کی وجہ سے ملک بھر میں سوگ منایاجارہاہے ، کئی مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ اداکیے جارہے ہیں جبکہ شہداءکے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جارہی ہے ، اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں ہے ۔

متعلقہ عنوان :